مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات آج لندن میں ادا کی جائیں گی

Margaret Thatcher

Margaret Thatcher

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کی سابق وزیراعظم المعروف آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات آج لندن میں ادا کی جائیں گی۔آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ادا کی جائیں گی۔

مارگریٹ تھیچر مختصر علالت کے بعد گذشتہ ہفتے انتقال کرگئی تھیں۔رسومات میں ان کے قریبی عزیز شریک ہوں گے جس کے بعد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔تھیچر کی آخری رسومات مقامی وقت کے مطابق صبح دس بے ادا کی جائیں گی۔