ماریا شراپوا نے جرمنی میں ہونے والا ٹینس گراں پری جیت لیا

Maria-Sharapova

Maria-Sharapova

برلن (جیوڈیسک) جیت کے بعد چم چم کرتی گاڑی میں جلوے دکھائے روسی ٹینس اسٹارماریا شراپوا نے جرمنی میں ہونے والا ٹینس گراں پری جیت لیا۔

جیت کے بعد چم چم کرتی گاڑی میں جلوے دکھائے ۔گراں پری کے فائنل میں ماریا شراپوانے سائبرین حریف اینا آئیوانووک کو تین چھ،چھ چاراور چھ ایک سے شکست دی۔دومرتبہ کی دفاعی چیمپیئن شراپوا کوپہلے دوسیٹس میں شکست ہوئی لیکن انھوں نے جلد ہی کھیل کوسنبھال لیا۔

اورتیرہ میں سے گیارہ سیٹ جیت کرفتح حاصل کی۔ تیسواں ڈبلیوٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ماریاشراپوا انعام میں ملی چمچماتی گاڑی میں ٹینس کورٹ میں جلوے دکھانے پہنچ گئیں۔