نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی نمبر تین شراپووا نے ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کیا۔ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے بات چیت بھی لیکن ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے دو ہزار چھ کی یو ایس اوپن چیمپئن شراپووا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ومبلڈن کے بعد گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کھیل نہیں سکیں گی۔
انہوں نے کہا فٹنس بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوئیں۔