ماریہ شیرا پووا نے پہلی بار برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

Maria Sharapova

Maria Sharapova

برسبین (جیوڈیسک) عالمی نمبر دو ماریہ شیرا پووا نے پہلی بار برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آٓسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز فائنل میں روس کی سٹار ماریہ شیرا پووا کا مقابلہ سربیا کی اینا ایوانووک سے ہوا۔

سابق عالمی چیمپئن شیرا پووا نے دو گھنٹے 38 منٹ کے مقابلے کے بعد سربین حریف کو شکست دی۔ ماریہ شیرا پووا کی فتح کا سکور چھ سات ، چھ تین اور چھ تین رہا۔ روسی سٹار نے برسبین کی سرزمین پر پہلی بار انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتا جس کے بعد شیرا پووا نے ڈبلیو ٹی اے کیریئر میں ٹائٹلز کی تعداد 34 کر لی ہے۔ 27 سالہ شیرا پووا اس سے پہلے سربین حریف کو 2008 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں بھی آؤٹ کلاس کر چکی ہیں۔