ماریہ شراپوا نے اپنی بیکری کی اشیا متعارف کرا دیں

Maria srapua

Maria srapua

لندن (جیوڈیسک) لندن عالمی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے اپنی بیکری کی اشیا متعارف کرا دیں۔ برطانیہ کے شہر لندن کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ہونیوالی تقریب کے دوران روسی ٹینس سٹار نہایت خوش نظر آئیں۔

اس موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹافیوں اور مٹھائیوں کا بزنس شروع کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ماریہ شراپوا نے کہا کہ وہ بچپن سے یہ کرنا چاہتی تھیں۔ شراپوا ان دنوں لندن میں ویمبلڈن چیمپیئنز کے لیے موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 جون سے ہوگا۔