نیو یارک (جیوڈیسک) ماریہ شراپوا کندھے کی انجری کے باعث یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2013 میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریہ شراپوا کو دائیں کندھے میں انجری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کی یو ایس اوپن میں شرکت ممکن نہیں ہو سکے گی۔
عالمی نمبر تین ماریہ شراپوا نے میگا ایونٹ کے لیے اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب ماریہ شراپوا یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ یو ایس اوپن 26 اگست سے امریکہ میں شروع ہو رہا ہے۔