ماریہ شراپووا کلاسک ٹورنامنٹ سے دستبردار

Maria srapuua

Maria srapuua

سٹین فورڈ (جیوڈیسک) سٹین فورڈ روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا فٹنس مسائل کے باعث کلاسک ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو ماریہ شراپوا کولہوں کی انجری کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول ڈبلیو ٹی او سٹیفورڈ کلاک ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

زرائع کے مطابق شراپوا لندن میں منعقدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے دوران کولہوں کی انجری میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔ شراپوا کا کہنا ہے کہ ومبلڈن اوپن کے دوران کولہوں کی انجری ہوئی۔ ڈاکٹروں نے مکمل معائنہ کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے اس وجہ سے میں میں ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔