ماسکو (جیوڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کا ومبلڈن کے بعد ریو اولمپک گیمز میں شرکت کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔
ڈوپنگ کیس میں ماریا شراپووا کو دو برس کی پابندی کا سامنا ہے جس کیخلاف ٹینس سٹار نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی۔
ماریا کی اپیل پر 18 جولائی کو فیصلہ متوقع تھا تاہم عدالت نے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عالمی ٹینس فیڈریشن رواں سال جون میں ماریا شراپووا پر پابندی عائد کی تھی۔