ماریا طوفان سے ڈومینکن ری پبلک میں تباہی، 17 ہلاک

Maria Storm

Maria Storm

نیو یارک (جیوڈیسک) رواں ماہ سمندر سے اٹھنے والا دوسرا طوفان ماریا ڈومینکن ریپبلک میں تباہی لے آ یا، طوفان کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلا دی۔

خطے میں واقع متعدد چھوٹے چھوٹے جزیرے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے سترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی ہری کین سنٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان آج پورٹو ریکو سے ٹکرائے گا۔