مری : بنواڑی میں مسافر لفٹ ٹوٹنے سے 11 مسافر جاں بحق

Murree Passenger Lift Breakdown

Murree Passenger Lift Breakdown

اسلام آباد (جیوڈیسک) مری کے قریب چھرہ پانی کے مقام پر مقامی ڈولی لفٹ ٹوٹنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ لواحقین کا لاشیں مری روڈ پر رکھ کر احتجاج، وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری کے نواحی علاقے بنواڑی کو قریبی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی سطح پر لگائی گئی ڈولی لفٹ ٹوٹ گئی، لفٹ گہری کھائی میں گرنے کے باعث ایک خاتون اور بچے سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں واصف، عارف، شبیر، صائمہ، اخلاق، مجاہد، عبدالحمید، صہیب، احمد، روہان اور شاذل شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں چھرہ پانی کے قریب مری روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث مری روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین نے لفٹ لگانے والوں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔