فیصل آباد (جیوڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سمندری میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے گو جرہ روڈ بیرون تحصیل گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس مو قع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کہا کہ جب تک دھاندلی زدہ حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ملک بھر میں دھرنے جاری رہیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردیں گے۔
دھرنا میں مقامی کارکن چوہدری احسان نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بلوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس مو قع پر سابق یو نین ناظم علی وڑائچ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دھرنا میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر مرزا شاہجہان سمیت پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔