سمندری طوفان نیو گوری جاپان کے علاقے اوکی ناوا سے ٹکراگیا

Storm

Storm

ٹوکیو (جیوڈیسک) بحرالکاہل میں بننے والا شدید سمندری طوفان نیو گوری جاپان کے علاقے اوکی ناوا سے ٹکرا گیا ہے۔

طوفان کے خطرے کے باعث 5 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاپان کو کئی دہائیوں کے سب سے شدید سمندری طوفان کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 250 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے اور شدید خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے ساڑھے چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اوکی ناوا کے نزدیک امریکی فضائی اڈے اڈینا سےامریکی طیارے بھی محفوظ مقام پر بھیج دیئے گئے ہیں اور عملے کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔