سمندری طوفان Wutip ویتنام کے ساحل سے ٹکرا گیا

Hurricane

Hurricane

ہنوئی (جیوڈیسک) سمندری طوفان Wutip ویتنام کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوئے، سمندر میں چین کی تین ماہی گیرکشتیاں لاپتہ ہوگئیں۔ ویتنام کے صوبےThua Thien Hue میں سمندری طوفان وسطی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ گہرے سمندر میں موجود کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کردی گئی ہیں اور ماہی گیروں کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تیز ہواوں کے سبب Paracel جزیرے سے چینی ماہی گیروں کی تین کشتیاں لا پتہ ہوگئی ہیں۔

کشتیوں میں 75 ماہی گیر سوار ہیں۔ لاپتہ کشتیوں میں سے دو کشتیاں ڈوب چکی ہیں اور تیسری کشتی کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ اب تک 35 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ طوفان کی وجہ ویتنام کے چار صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ پڑوسی ملک چین کے چار صوبوں سے بھی ایک لاکھ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔