ماریو بیلو ٹیلی نے نسل پرستانہ پوسٹ پر معذرت کرلی

Mario Bello Tele

Mario Bello Tele

لندن (جیوڈیسک) سمجھ آ گیا کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر کوئی غلط مطلب بھی لیا جا سکتا ہے فٹ بالر لیورپول کے سٹرائیکر ماریو بیلو ٹیلی نے اپنی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر معذرت کر لی جو نسلی اور مذہبی امتیاز پر مبنی تھی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ کی تھی جس کی فٹبال ایسوسی ایشن بھی تحقیق کر رہی ہے۔ 24 سالہ اٹالین کھلاڑی نے بعد میں پوسٹ ہٹا دی اور کہا کہ اگر ان کی بات سے کسی کو رنجیدگی محسوس ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نسلی امتیاز پر مبنی بات محض مذاق میں کہی تھی لیکن اب سمجھ میں آ گیا کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کا منفی اثر بھی ہو سکتا ہے۔