ہیگ (جیوڈیسک) عالمی عدا لت انصا ف میں بھا رت کو سبکی کا سامنا، عدالت نے خلیج بنگال میں ایک متنا زعہ علا قے کی ملکیت کے مقدمے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں دے دیا۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین خلیج بنگال کے اس حصے پر گزشتہ تین دہائیوں سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ دی ہیگ میں سمندری تنازعات کے حوالے سے قائم اقوام متحدہ کی ایک عدالت کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش ان پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔
ماہرین کے بقول یہ علاقہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس حکم کی تعمیل کرنا دونوں ممالک پر لازم ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی نے کہا کہ یہ دوستی کی جیت ہے