سمندری حدود کی خلاف ورزی پر دس بھارتی ماہی گیر گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) میری ٹائم سیکورٹی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی کشتیوں کو دس ماہی گیروں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دس بھارتی ماہی گیروں اور ان کی دو کشیتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

میری ٹائم سیکورٹی حکام نے بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا۔