کراچی (جیوڈیسک) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں تحویل میں لے لیں۔
ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے والے 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 20 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 3 لانچوں کو تحویل میں لے لیا تھاجبکہ اکتوبر میں 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔