ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورسز نے سمندری قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی مال بردار بحری جہاز کو روک کر عملے کے پینتیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی بحری جہاز کو تامل نائڈو کی بندرگاہ ٹوٹی کارن کے قریب روکا گیا ہے،بھارتی میری ٹائم سیکورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق جہاز میں غیر قانونی اسلحہ اور ہزاروں لیٹر ڈیزل لدا ہوا ہے جس کے بارے میں سمندری قوانین کے مطابق مقامی انتظامیہ کو اطلاع نہیں دی گئی جبکہ عملہ اسلحے کے متعلق بھی مطمئنن نہیں کر سکا ہے،فورسز نے عملے کے پینتیس افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ شام کے پاس تقریبا ایک ہزار ٹن زہریلا کیمیائی مواد ہے اور طے شدہ منصوبے کے تحت شامی کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو آئندہ سال کے وسط تک تلف کیا جانا ہے۔