سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں تعینات امریکی سفیر مارک لپرٹ پر حملہ ہوا ہے جس میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بیالیس سالہ امریکی سفیر مارک لپرٹ دارالحکومت سیول میں ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہو گیا۔
ان پر حملہ کرنے والے شخص جس کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے کہ بارے میں اطلاعات ہیں کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ امریکی سفیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ امریکی سفیر مارک لپرٹ اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس رہ چکے ہیں۔ انھیں دو ہزار چودہ میں جنوبی کوریا میں سفیر تعینات کیا گیا تھا۔