آسٹنر (جیوڈیسک) امریکن گراں پری کے کوالیفائنگ سیشن میں عالمی چیمپین مارک مارکوئز نے نیا ریکارڈ بنا دیا ، ساتھ ہی انہوں نے پول پوزیشن بھی حاصل کر لی۔
آسٹن میں ہونے والی ریس کے کوالیفائنگ سیشن میں میں مارک مارکوئز کی رفتارکا کوئی مقابلہ نہ کر سکا،مارک نے دو منٹ، دو اعشاریہ سا ت سات تین سیکنڈز میں لیپ مکمل کی اور نیا رکارڈ بھی بنادیا۔
ڈینی پیڈروسا معمولی سے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،فرنٹ لائن پر تیسرے رائیڈر جرمنی کے Bradl Stefanہوں گے ۔