ارجنٹائن (جیوڈیسک) موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن (Marc Marquez) کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
موٹو جی پی ریس کے فائنل مقابلے میں رائیڈرز نے اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔ اکیس سالہ اسپینش رائیڈر (Marc Marquez) کا آغاز اچھا نہیں تھا لیکن فائنل ریس میں انہوں نے اپنی منفرد کارکردگی دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ (Marquez) نے مقررہ لیپس کا فاصلہ اکتالیس منٹ انتالیس اعشاریہ آٹھ دو ایک سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ اس شاندار جیت کے بعد (Marquez) نے سیزن میں تین ریسز میں حصہ لیکر تینوں کے ٹائٹلز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔
مارکیز کے ہم وطن اسپینش رائیڈر (Dani Pedrosa) دوسرے اور (Jorge Lorenzo) تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو ٹو ایونٹ کی فائنل ریس میں بھی اسپین کے رائیڈر کا قبضہ برقرار رہا۔ اسپینش اسٹار رائیڈر (Esteve Rabat) پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فن لینڈ کے (Mika) دوسری اور اسپین کے (Maverick) تیسری پوزیشن پر رہے۔ موٹو 3 ریس میں اٹلی کے (Romano Fenati) سرفہرست رہے۔ اسپین کے (Alex Marquez) دوسرے اور آسٹریلیا کے (Jack Miller ) تیسرے نمبر پر رہے۔