ارجنٹائن (جیوڈیسک) ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئیز نے ارجنٹائن موٹو جی پی ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔ ارجنٹائن کے ٹرماس ڈی ریو ہونڈو انٹرنیشنل سرکٹ پر موٹو جی پی ریس کا کوالیفائنگ ایونٹ منعقد ہوا جس میں بائیک رائیڈرز نے جیت کے لیے خوب زور لگایا۔
سپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ، وہ چار اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ اڑتیس اعشاریہ چار چھ سات سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے، مارکوئیز نے موٹو جی پی کیرئیر میں 24 ویں بار پول پوزیشن اپنے نام کی۔
سپین ہی کے کوالیفائر رائیڈر ایلیکس ایسپارگارو ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ اٹلی کے اینڈریا لینون تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔