منڈی بہاالدین پولیس مقابلہ، سرغنہ سمیت 3 ڈاکو ہلاک

Mandi Bahauddin Police

Mandi Bahauddin Police

منڈی بہا الدین (جیوڈیسک) منڈی بہاالدین میں پولیس مقابلہ میں بین الااضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار اور راہگیر شدید زخمی ہوئے۔ نواحی علاقہ رنمل شریف کے قریب خطرناک ڈاکو پولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب شروع کیا تو مقابلہ ہو گیا جس میں بین الااضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ شفاقت اپنے دو ساتھیوں اللہ دتہ اور وقار سمیت ہلاک ہوگیا۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار امتیاز احمد اور راہگیر محمد سیف شدید زخمی ہو گئے۔