منڈی بہا الدین : اجووال میں گھر میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

Mandi Bhawal Din

Mandi Bhawal Din

منڈی بہا الدین (جیوڈیسک) منڈی بہا الدین میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوں اجووال میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے گھر میں سوئی ہوئی دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔