جامعہ کراچی کے تحت ایگزیکٹو ایم بی اے کے انٹرویو ملتوی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر جامعہ کراچی کے تحت ایگزیکٹو ایم بی اے کے آج ہونے والے انٹرویو ملتوی کردئیے گئے ہیں، اب ایگزیکٹوایم بی اے کے انٹرویو 4 مئی کو ہوں گے۔ سرسید یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق آج تدریسی عمل معطل رہے گا، وفاقی اردو یونیورسٹی میں اور جناح ویمن یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرارجمال اختر کے مطابق این ای ڈی میں آج کے تمام عملی امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ دوسر ی جانب آج ہول سیل میڈیسن مارکیٹ اور الیکٹرونک مارکیٹ بندرہیں گی۔