لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے آر اے بازار میں سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا، پولیس نے شوہر، ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نبیلہ کی شادی 6 ہفتے قبل خرم شہزاد سے ہوئی تھی۔
مقتولہ نبیلہ کے شوہر خرم نے اس کے گھر والوں کو فون کر کے اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی مر چکی ہے۔ نبیلہ کے گھر والے جب وہاں پہنچے تو بیٹی کی تشدد زدہ لاش پڑی تھی جبکہ نبیلہ کا شوہر اور دیگر اہل خانہ غائب تھے۔ پولیس نے نبیلہ کے شوہر خرم شہزاد، سسر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔