کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے بالخصوص سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے حصص میں فروخت کی شدت کے باعث جمعہ کواتارچڑھاؤ کا رحجان غالب رہا اور قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہو سکی۔
محدود تیزی کے سبب 36.09 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 8 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ 7 ہزار 267 روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 110 پوائنٹس کی مندی اور 206.84 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن وقفے وقفے سے فروخت کی وجہ سے تیزی کی شرح انتہائی محدود رہی جو حبیب بینک اور ایم سی بی بینک کے حصص میں ہونے والی خریداری سرگرمیوں کے باعث ممکن ہوئی، محدود تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 25.34 پوائنٹس کے اضافے سے 38776.94 اورکے ایس ای30 انڈیکس 22.30 پوائنٹس کے اضافے سے 22370.82 ہوگیا ت۔
اہم اس کے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 347.48 پوائنٹس کی کمی سے 67099.60 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 65.73 پوائنٹس کی کمی سے 17853.97 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 47.36 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 13 کروڑ 46 لاکھ 36 ہزار30 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 122 کے بھاؤ میں اضافہ، 194 کے داموں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ 50.01 روپے بڑھ کر 1550 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے بھاؤ 47.35 روپے بڑھ کر 1082.87 روپے ہوگئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھاؤ100 روپے کم ہوکر 3600 روپے اور ماڑی پٹرولیم کے بھاؤ 34.44 روپے کم ہو کر 915.54 روپے ہوگئے۔