ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملکہ بازار سڑک کے اطراف بنائے گئے نالے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے۔ کچھ عرصہ قبل شاہین چوک ملکہ تا ہسپتال چوک ملکہ زیر تعمیر سڑک گلیانہ چوک تا گو ٹریالہ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے لیے ادھورے نا لے تعمیر کیے گئے جنکی مناسب نکا سی نہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ جو ہڑ کی شکل اختیا ر کر گئے ہیں ۔ مسلسل گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہ نا لے مچھر وں کی آما جگا ہ بن گئے ہیں اور ان میں تعفن پھیلنے کے سا تھ سا تھ مکھیو ں کی طرح مو ٹا مو ٹا مچھر پیدا ہو گیا ہے ۔ جسکی وجہ سے نا لو ں کے اطرا ف میں دکانداروں اور گا ہکو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ اہل علاقہ اور دکاندا روں نے محکمہ صحت کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان نا لو ں میں مچھر ما ر سپرے کیا جا ئے تا کہ مچھروں کے کا ٹنے سے پھیلنے والی مختلف بیما ریوں سے بچا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) ڈ اکٹر سحرش مظہر کے رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں بطو ر وومن میڈیکل آفیسر چا رج سنبھا لنے پر عوامی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہا ر کیا ہے ۔ یا د رہے کہ مذکو رہ سیٹ کا فی عرصہ سے خا لی تھی ۔ جسکی وجہ سے علاقہ کی خو اتین کو علاج معا لجہ کے لیے پرا ئیویٹ ہسپتا لوں میں علاج معا لجہ کے لیے جا نا پڑتا تھا ۔ اب انہیں رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں علاج معا لجہ کی تمام سہو لیا ت دستیاب ہوں گی ۔ ڈ اکٹر سحرش مظہر کی تعینا تی کے بعد سینئر میڈیکل آفیسر ڈا کٹر مرزا محمد اشرف اور ڈینٹل سرجن ڈا کٹر عا ئشہ حنیف سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں ڈا کٹرز کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ جبکہ سیکنڈ شفٹ میں ڈا کٹر طا رق مصطفی ملک بھی اپنی خدما ت سر انجا م دے رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فا روق اعوان سے )یونین کونسل گلیانہ ، بھگوال ، ملکہ اور ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کو ملا نے والی گلیانہ تا چو ک پاکستان گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی ۔ چوک پاکستان تا ٹھو ٹھہ رائے بہا در سڑک کی تکمیل کرنے کے بعد ٹھیکیدا رمبینہ طو ر پر بقیہ کام ادھو را چھو ڑ گیا ۔ اہلیان ملکہ ،آمنہ آباد ، منگلیہ ما رکیٹ اور جنڈ شریف کے علا قہ میں نا مکمل سڑک ویسی کی ویسی رہ گئی ۔ لو گ روزانہ خا ک پھا نکنے پر مجبو ر ۔ پتھر اور خاکہ پر پانی کا چھڑکا ئو نہ ہو نے کی وجہ سے شہری مختلف بیما ریوں کا شکا ر ہو نے لگے ۔ سب کے لبوں پر ایک ہی آواز اس مٹی اور دھو ل سے ہما ری جان کب چھو ٹے گی ۔ اہل علا قہ نے ارباب اقتدا ر سے اپیل کی ہے کہ ہما ری سڑک کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر وایا جا ئے ۔ اس سلسلے میں جب پرا جیکٹ ڈائریکٹر سیون سٹا ر اینڈ کو چو ہدری محسن انو ر سے روزنامہ دنیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیے تعمیراتی فنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میں سڑک کا تعمیرا تی کا م روکنے پر مجبو ر ہو ں ۔ جو نہی فنڈ ز ملیں گے میں بقیہ کا کا م مکمل کر دوں گا ۔ پہلے ہی اس پرا جیکٹ پر میں اپنی ذا تی گر ہ سے کا فی رقم لگا چکا ہو ں ۔