Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) بازاروں میں تجاوزات نے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کردیا، ٹی ایم اے انتظامیہ نے عوام کو تجاوزات مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔

عوامی، سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔شہر کے اہم ترین چوکوں، چوراہوں بالخصوص مین بازار میں تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پرچھابڑی فروش، ریڑھیوں بان مستقل اڈے بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں جن سے قریبی دکاندار منتھلیاں لیتے ہیں جبکہ بازار میں چنگ چی رکشائوں ،منی ٹرکوں اور گدھا گاڑیوں کے داخلوں کی وجہ سے صورتحال مزید بدتر ہوجاتی ہے۔

ٹریفک پھنسنے سے بازار خریداری کی غرض سے آنے والوں بالخصوص خواتین کو سخت پریشانی اٹھانا پڑتی ہے رستہ کا حق مانگنے پر تجاوزات مافیا شہریوں سے دست وگریباں ہونے سے بھی باز نہیں آتا۔ شہریوں کے مطابق مقامی انتظامی اہلکار اعلیٰ افسران کے دوروں کے موقعہ پر عارضی تجاوزات ہٹوا دیتے ہیں جبکہ افسران کے جاتے ہی دوبارہ تجاوزات قائم کرلی جاتی ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔