شادی ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر اکمل کیخلاف مقدمہ درج

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر عمر اکمل کے خلاف رسم حنا کی تقریب میں شادی ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تقریب کو دس بجے کے بعد تک جاری رکھنے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

شادی ایکٹ کے مطابق رات دس بجے کے بعد تقریب جاری نہیں رکھی جاسکتی تھی جبکہ کھانے میں ایک ہی ڈش ہونا تھی۔ مقدمہ عمر اکمل، فارم ہاؤس کے مالک عبداللہ، کیٹرنگ کے مالک شاہد سمیت دو ملازمین سعید اور اکرام کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ تین ملازمین کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔