لاہور (جیوڈیسک) مقامی سول عدالت میں تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں اپنا بیان جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے محض اسے بدنام کرنے کے لیے جھوٹا نکاح نامہ بنوا رکھا ہے۔
عتیق الرحمن کو مجھے اپنی بیوی کہنے سے روکا جائے۔ اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ پیشی پر اداکاہ میرا کے مبینہ شوہر کو طلب کیا جائے۔ ان سے بیان لیا جائے اور نکاح نامہ کی متعلقہ یونین کونسل سے تصدیق کروائی جائے۔
وکیل کے مطابق ان کی موکل اداکارہ میرا نے کبھی بھی عتیق کو دیکھا تک نہیں اور نہ ہی انہوں نے عتیق الرحمن سے کوئی نکاح کیا ہوا ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔