ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے شادی کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، کرینہ کے ڈانس سے خوشی ہو گی۔
بالی وڈ کی بیبو نے حال ہی میں کترینہ کیف کو اپنی بھابھی کہہ کر بلایا جس پر کیوٹ کیٹ کا کہنا ہے کرینہ کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہئے۔
کرینہ کے ڈانس پر بالی وڈ کی باربی ڈول نے کہا جب بھی شادی ہوئی کرینہ کے ڈانس سے خوشی ہو گی وہ ایک اچھی ڈانسر ہیں۔ شادی کے کارڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا شادی کا ابھی ارادہ نہیں فی الحال ساری توجہ کام پر ہے۔
رنبیر کے ساتھ جگا جاسوس کی شوٹنگ نے عجب پریم کی غضب کہانی کا دور یاد دلا دیا۔