ممبئی (جیوڈیسک) کرن جوہر نے کہا کہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے۔
میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جبکہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے۔ اسی لئے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں‘ عالیہ بھٹ اور ورون دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا میں اپنی سوچ میں بے انتہا آزاد ہوں لیکن مجھے اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کچھ بول نہیں سکتا مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں خاموش رہنے والے افراد کے گروپ میں شامل ہوچکا ہوں۔