اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن والد جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے۔
بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھی شادی کرنا چاہتے ہیں پر ابھی والد جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ساری توجہ والد پر ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔
بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔
اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بلاول نے شریک حیات کی خوبیوں سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ساتھ چل سکتے ہوں، شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے اور حسِ مزاح بھی ضروری ہے، اور سب سے اہم اس کی میری بہنوں سے بننی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس میڈیا کو اپنی شادی کی کوریج کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہو گا۔
علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کھرمنگ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد وہ واپس اسکردو پہنچ گئے۔ استور سے اسکردو تاخیر سے پہنچنے کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔