کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر نے رواں مالی سال سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا حکم صادر کر دیا ہے۔ شادی بیاہ، بچوں کی سالگرہ یا کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد اگر ہوٹل، میرج ہال یا کلب میں کرانا ہے تو اپنے بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کو بھی ضرور شامل کر لیجئے گا۔
ایف بی آر نے اس حوالے سے 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق یہ ٹیکس ہوٹل، کلب یا میرج ہال کے مالکان سے لیا جائے گا لیکن حقیقت میں اضافی بل کی صورت میں یہ ٹیکس عوام کی جیب سے ہی نکالا جائے گا۔