شادی بیاہ میں ون ڈش کے اطلاق کا بل اسمبلی میں لائیں گے، شرمیلا فاروقی

Sharmila Farooqi

Sharmila Farooqi

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ شادی بیاہ میں ون ڈش کے اطلاق کا بل اسمبلی میں لائیں گے۔اس بل سے غریبوں اور متوسط طبقے کو سہولت ہو گی۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا آج اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے پرشادی بیاہ میں ون ڈش کا بل پیش کر رہے ہیں۔اس بل کے منظور ہونے پر سب سے پہلے اپنی شادی کے موقع پر اس قانون پر عمل کراں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب گھرانوں کو بیٹے اور ببیٹیوں کی شادی میں دعوت کے نام پر مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور وہ بڑی دعوتیں کر کے مقروض ہو جاتے ہیں۔ان کہا کہنا تھا کہ میری منگنی کی تقریب میں 44 ڈشیں نہیں صرف آٹھ ڈشیں تھیں لیکن شادی کے موقع پر قانون پاس ہونے کے بعد صرف ون ڈش سے مہمانوں کی تواضع ہو گی۔ اس موقع پر لیاری سے پیپلزپارٹی کی رکن ثنیہ بلوچ نے کہا کہ ظفربلوچ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔نبیل گبول کے خلاف ایف آئی آر کٹائی ہے،عدالت سے انصاف لیں گے۔