شادی میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے چکوال آنیوالا خاندان ہائی ایس ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں لٹ گیا

چکوال : شادی میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے چکوال آنیوالا خاندان ہائی ایس ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ڈرائیور کے گرفتار ہوتے ہی سامان برآمد ہوگیا۔ عبید الرحمن اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چکوال میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے گاڑی نمبر کے بی7898پر سوار ہوا اور گاڑی ڈرائیور انعام الحق نے سامان والا بیگ جس میں طلائی زیورات ،کپڑے، اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان موجود تھا چھت پر باندھ دیا راستے میں ڈرائیور کے ساتھی مدثر وغیرہ بھی گاڑی میں سوار ہو گئے ایک شخص گاڑی کے پیچھے لٹک گیا۔

راستے میں ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے چھت پر بندھا ہوا سامان والا بیگ غائب کروادیا۔ عبید الرحمن جب چکوال پہنچا تو وہ لٹ چکا تھا۔ فوری طور پر گاڑی ڈرائیور اور مدثر نامی ساتھی کو گھیر لیاگیا اور انہیں سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔بعد ازاں ڈرائیور کے گرفتار ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامان برآمد ہو گیا۔ اور اسے مالک کے حوالے کر دیاگیا۔