راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا کہتے ہیں کہ شادی سے انکی باکسنگ کی پرفارمنس متاثر نہیں ہو گی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں عامر خان فاؤنڈیشن کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ روپے لاگت سے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لئے انتظار گاہ بنائی گئی۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن ترقی پذیر ممالک میں عوامی فلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ پاکستان میں باکسنگ کے شعبے کو رہنمائی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔