کمالیہ (تحصیل رپورٹر) سکول مالک کی آشیر باد ،، نکاح کا جھانسہ دے کر پرنسپل نے اپنے ہی سکول کی ٹیچر کو حاملہ کردیا لائیڈ سکول پیرمحل کے پر نسپل نے اپنی ہی سکول ٹیچر کو دو ماہ کی حاملہ کر دیا ٹیچر اور والدین کو کاروائی کر نے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پیرمحل پرموجود الائیڈ سکول کے پرنسپل خاور سلہری نے شادی کا لالچ دے کر اپنے ہی سکول کی ٹیچر ارم دختر مختار احمد کو اپنے جال میں پھنسا کر نکاح کا جھانسہ دے کر حاملہ کر دیا جب متاثرہ ٹیچر نے پرنسپل کو نکاح کے لیے اصرار کیا تو پرنسپل نے نکاح کرنے سے انکار کردیا اور دوماہ کا ناجائز حمل ضائع کرنے کے لیے دوڑدھوپ شرو ع کردی۔
متاثرہ ٹیچر کے والدین کو معلوم ہو اتھا انہوں نے بدنامی کے ڈر سے کوئی کاروائی نہ کروائی جس پر پرنسپل خاور سلہری نے کسی نامعلوم ہسپتال سے غیر قانونی طورپر دوماہ کا حمل ضائع کروادیا اور دوسال تک مسلسل نکاح کا جھانسہ دیتا رہا متاثرہ ٹیچر ارم جو کہ 2013 میں الائیڈ سکول پیرمحل میں بطور سکول ٹیچر بھرتی ہوئی اور پھر حمل گرانے کے بعد 2015 میں پرنسپل نے نکاح کرنے کی بجائے بلیک کرتے ہوئے متاثرہ ٹیچر کو سکول سے فارغ کر دیا گیااور کسی کو بتانے پر بدنام کرنے کی دھمکی دی الائیڈ سکول پیرمحل کے پرنسل خاور سلہری سے موقف لیا گیا جس میں پر نسپل خاور سلہری نے متاثرہ ٹیچر ارم کے ساتھ زنا کر نا اور حمل گرانا تسلیم کیااور اور کچھ لے دے کر معاملات کو دبانے کا کہا جبکہ سکول مالک رانا وارث سے موقف لیا گیا۔
جنہوں نے کہا کہ میں نے تو ادارہ چلانا ہے مجھے کیا میں نے ٹیچر ارم کو فارغ کیا ہے اگر کوئی کاروائی کرے گا تو میں خاور سلہری کو بھی سکول سے فارغ کردوں گا ،،ٹیچر سے زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر والدین اور اساتذہ سخت پریشانی کا شکار ہے جبکہ متاثرہ ٹیچر ارم اوراس کے والدین سخت دھمکیوں کے باعث سکول مالک اور پرنسپل خاور سلہری کے خلاف کوئی بھی کاروائی سے گریزاں ہے جبکہ متاثرہ ٹیچر ارم جوکہ اس واقعہ کے بعد سخت خوف زدہ ہے۔