ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے ابھی شادی کا ارادہ نہیں ، شادی کا اعلان سب سے پہلے خود کروں گی۔
بالی وڈ کی گلیمر گرل کترینہ کی شادی سے متعلق نت نئی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے اداکارہ کی شادی آئندہ سال تک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم کترینہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ خود اس بارے میں اعلان کریں گی۔