ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خا ن نے کہا ہے کہ وہ 10 دن میں اپنی فلم ’’سلطان‘‘ کے کردار سلطان علی خان کے کی ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
.واضح رہے چند روز قبل اداکار کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ وہ ’’سلطان‘‘ میں اپنے حالیہ سائز سے ڈبل نظر آئیں گے۔ 49 سالہ اداکار ’’سلطان‘‘ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سلمان خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی پرموشن کے سلسلے میں مصروف رہے جس کے باعث ان کا پہلوانی کا تربیتی کورس بڑی حد تک متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب سے 10 دن بعد ان کے پرستار ان میں جسمانی طور پر واضح فرق محسوس کریں گے۔
اس موقع پر اپنی شادی کے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے اس کے علاوہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا تاہم بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتاہوں۔