شادیوں کا سیزن ہے جس کی وجہ سے وائرس پھیلتا ہے: وزیر صحت سندھ

Azra Pechuho

Azra Pechuho

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ شادیوں کے سیزن کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے یہاں ڈیلٹا وائرس موجود ہے اور اومی کرون امپورٹڈ ہے جب کہ اومی کرون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادیوں کا سیزن ہے جس کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں ویکسین کی خریداری کے لیے ڈریپ سے درخواست کی تھی، ڈریپ نے ویکسین خریداری کی اب تک اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت ویکسین فراہم کررہی ہے اس لیے ابھی ہمیں امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔