ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی بیبو شادی کے بعد فلموں میں کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھا رہی۔ رام لیلا، کوئین اور اب شدھی تینوں فلموں میں اداکارہ نے کام کرنے سے منع کر دیا۔
بھارتی ٹی وی سے انٹرویو میں کرینہ کا کہنا ہے کہ شدھی کا حصہ نہ بننے پر کوئی پریشانی نہیں۔ کوئین اور رام لیلا کو بھی ریجکٹ کر کے دوسری اداکاراں کو کام کرنے کا موقع دیا تا کہ وہ بھی سپر سٹارز بن سکیں۔
اداکارہ نے کہا وہ شادی شدہ ہیں اب بالی وڈ میراتھن میں شامل نہیں رہ سکتی۔ اچھے فلمساز سے زیادہ اچھا سکرپٹ انہیں متاثر کرتا ہے۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم سنگھم ٹو کی شوٹنگ مارچ میں جبکہ Bombay Samurai کی شوٹنگ ستمبر میں ہو گی۔