شادی میں نشے میں دھت افراد کا دولہا کے والد پر تشدد

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں شادی کی تقریب میں تاخیر کے باعث مووی بنانے سے انکار کرنے پر نشے میں دھت افراد آپے سےباہر ہو گئے، دلہا کے والد اور مووی میکر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ایک شخص کو جیپ سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ وہاڑی کے علاقے پیپلز کالونی میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اسی دوران ناچ گانے کا دور بھی ہوا۔

محفل جاری تھی کہ تاخیر ہونے پر دلہا کے والد نے مووی بنانے کا عمل بند کرنے کا کہا جس پر نشے میں دھت دلہا کے دوست، مووی نہ بنانے پر مووی میکر سے الجھ پڑے۔ انہوں نے مووی میکر کے ساتھ ہی دلہا کے والد پر بھی تشدد شروع کر دیا۔

اسی دوران دوسرے لوگ بھی آگئے جس پر ملزمان فرار ہونے لگےاور فرار ہوتے ہوئے ایک شخص کو جیپ سے کچل ڈالا۔ زخمی شخص نے نشتر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔