شادی کب کرنی ہے، سلمان اور مجھ سے یہ سوال کرنا چھوڑ دیں : تبو

Tabu

Tabu

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ فرح کی چھوٹی بہن اداکارہ تبسم ہاشمی المعروف تبو نئی فلم حیدر میں شاہد کپور کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، اس کردار کے بارے میں کہا کہ میں رول کو دیکھتی ہوں، چاہے وہ ماں کا ہو، بہن کا یا چچی کا۔

تبو نے کہا کہ مجھے یہ کریکٹر اچھا لگا اور میں نے اس کو قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم حیدر شیکشپیئر کے ایک ٹریجڈی ڈرامے ہیملٹ سے ماخوذ ہے، جس میں ماں اور بیٹے کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق کو دکھایا گیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ایک شرمیلی اداکارہ ہے، جب کہ فلم کی پروموشن کے لئے کافی بے باک ہونا پڑتا ہے، تبو نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ کرنا پڑ جاتا ہے۔ شادی کے سوال پر کہا کہ اب تو یہ سوال سن سن کر تنگ آ چکی، اب لوگوں کو یہ سوال ہی نہیں کرنا چاہئے۔