مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کا کمپیوٹر سسٹم خراب،تجربات روک دیے گئے

Nasa

Nasa

واشنگٹن(جیوڈیسک)واشنگٹن ناسا کے ماہرین نے زمین سے کیورسٹی کی خرابی دور کرنے میں مصروف مریخ پر بھیجے گئے روبوٹ کیوروسٹی کے کمپیوٹر میں خرابی کے بعد تجربات روک دیے ہیں۔ناسا کے ماہرین زمین سے خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ کیوروسٹی کوعارضی طورپرسیف موڈ میں رکھا گیاہے۔

زمین سے اس کے کمپیوٹرکے نقص کودورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کیوروسٹی کے کمپیوٹرمیں بجلی کے نظام میں گڑبڑ ہوئی ہے۔سائنسدان بیک اپ کمپیوٹرکے ذریعے مسئلے کوحل کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے توقع ظاہرکی ہے کہ جلد ہی کیوروسٹی کے معمول کے آپریشن کوبحال کردیاجائے گا۔