ریال میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کو ڈرائیورنگ کرنے پر 6000 یوروز جرمانہ کر دیا گیا۔
آن لائن) ریال میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کو ان کا لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود ڈرائیورنگ کرنے پر 6000 یوروز جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ برازیلین کھلاڑی کو 18 فروری کو پولیس نے ڈرائیورنگ کی خلاف ورزی کرنے پر روکا تھا۔
جب یہ بات سامنے آئی کہ وہ اپنی گزشتہ خلاف ورزیوں کی بدولت اپنے لائسنس پر تمام پوائنٹس ضائع کر چکے ہیں اور ان کا لائسنس کارآمد نہیں رہا ہے۔ میڈرڈ میں ایک جج نے 24 سالہ کھلاڑی کو آئندہ آٹھ ماہ کے لئے یومیہ 25 یوروز جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔