اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک کے باعث فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا یا مارشل لا لگایا تو اس کیخلاف بھی جنگ کرینگے۔
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے بل بوتے پر انقلاب نہیں لاسکتی، عوام کو اس میں شامل ہونا ہوگا، 11 مئی کا احتجاج صرف ایک دن کیلیے ہے، میں اس کیلئے وطن آگیا ہوتا مگر میری آنکھوں کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔
انھوں نے ایک سوال پرکہاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا احتجاج اکٹھے نہیں ہورہا، ان کا احتجاج ڈی چوک اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہاس تحریک کے نتیجے میں ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو گزشتہ برس لانگ مارچ میں کیا گیا۔ نے ایک سوال پرکہ اکہ موجودہ فرسودہ اوراستحصالی نظام کا شاندار متبادل نظام تیار کرلیا ہے۔
11 مئی کواس کی جھلک دکھاؤں گا، میرا نظام 35 صوبوں پر مشتمل ہوگا، ہر صوبہ ڈویژن ہو گا طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان اوران کی کے پی حکومت ابھی نئی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 40 برسوں سے اقتدار پر قابض ہیں۔ انھوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف زہر اگلوایا گیا، میں دفاع پاکستان اور اس ادارے کے وقارکی بحالی کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔