مارشل آرٹ کے ماہرین پر مشتمل چینی وفد نے مالی کا دورہ کیا

Martial Arts

Martial Arts

باماکو (جیوڈیسک) مارشل آرٹ کے ماہرین پر مشتمل چینی وفد نے مغربی افریقہ کے ملک مالی کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔چینی مارشل آرٹ کے وفد نے کنگ فو کی شاندار پرفارمنس دی۔

جسے دیکھ کر مقامی لوگوں نے دل کھول کر داد دی،اس دورے کے دوران مارشل آرٹ کے ماہرین نے نوجوانوں کو کچھ بنیادی باتیں بھی بتائیں۔

مالی کے دارالحکومت میں مارشل آرٹ کے ہزاروں اسکول ہیں جہاں چین کے کنگ فو کے ساتھ دیگر ایشائی ملکوں کا مارشل آرٹ بھی سکھایا جاتا ہے۔