ہانگ کانگ (جیوڈیسک) مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداح آج ان کی 41 ویںبرسی منا رہے ہیں۔ بروس لی نے دنیا کو ہانگ کانگ کی مارشل آرٹ فلموں سے متعارف کرایا اور موت کے 41 سال بعد بھی ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے۔
بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی دماغ کی سوجن کے باعث صرف 32سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے۔